لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری سعودی عرب کی سرکاری دعوت پر ریاض روانہ ہوگئے ہیں سعودی عرب نے گذشتہ دورے کے دوران سعد حریری کو جبری طور پر مستعفی ہونے پر مجبور کیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری  سعودی عرب کی سرکاری دعوت پر ایک بار پھر ریاض روانہ ہوگئے ہیں  سعودی عرب نے گذشتہ دورے کے دوران سعد حریری کو جبری طور پر مستعفی ہونے پر مجبور کیا تھا۔ سعد حریری اس سفر میں سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کے خصوصی ایلچی نزار العلولا نے لبنان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور انھیں سعودی عرب کے بادشاہ کی سعودیہ کے دورے کی سرکاری طور پر دعوت پیش کی۔