افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں آج ہونے والی کانفرنس میں پاکستان اور طالبان کو امن کا جامع منصوبہ دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ میں قیام امن کے سلسلے میں آج کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان ہونے والی  کانفرنس میں پاکستان اور طالبان کو امن کا جامع منصوبہ دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ  افغانستان میں قیام امن کے لئے منعقد ہونے والے کانفرنس میں 25 مالک اور تنظیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں ہندوستان اور پاکستان بھی شامل ہیں۔ افغان حکام کے مطابق کانفرنس میں افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے طالبان کو غیر مشروط مذاکرات کی پیش کش کی جائےگی۔ طالبان نے ایک بار پھر امریکہ سے براہ راست مذاکرات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طالبان سمت تمام وہابی دہشت گرد گروہوں کو امریکہ اور سعودی عرب کی مشترکہ سرپرستی حاصل ہے۔