شام کی عوام کے خلاف امریکہ اور اس کے پروردہ وہابی دہشت گردوں کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے شام کے صوبہ دیر الزور میں امریکہ کے تازہ ہوائی حملے میں 29 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی عوام کے خلاف امریکہ اور اس کے پروردہ وہابی دہشت گردوں کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے شام کے صوبہ دیر الزور میں امریکہ کے تازہ ہوائی حملے میں 29 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ  کے جنگی طیاروں نے دیر الزور کے دو گاؤں الشعفہ اور ظہرہ علونی پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں شام کے 29 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔