جرمن چانسلرانجیلا میرکل نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو چاہیے کہ وہ اپنی رکن ریاستوں کو مہیا کیے جانے والے فنڈز کو ان ممالک کی طرف سے تارکین وطن کو اپنے ہاں قبول کرنے سے مشروط کر دے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن چانسلرانجیلا میرکل نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو چاہیے کہ وہ اپنی رکن ریاستوں کو مہیا کیے جانے والے فنڈز کو ان ممالک کی طرف سے تارکین وطن کو اپنے ہاں قبول کرنے سے مشروط کر دے۔ ذرائع  کے مطابق چانسلر میرکل نے یہ بات برسلز میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس سے قبل کہی۔ میرکل کا کہنا تھا کہ یہ بہترین موقع ہے کہ یورپی یونین کے پورے مالیاتی شعبہ کا جائزہ لیا جائے۔