مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ " آئی ایس پی آر" کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز میں طالبان اور داعش دہشت گردوں کوشکست دینے کی صلاحیت نہیں ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر کے دونوں اطراف صورتحال مختلف ہے، پاکستان 15 سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، ہم نے پاکستان میں دہشت گردوں کاخاتمہ کردیا ہے، لیکن بدقسمتی سے افغانستان میں دہشت گرد اب بھی موجود ہیں اور افغان سکیورٹی فورسز میں دہشت گردوں کو شکست دینے کی صلاحیت نہیں۔
اجراء کی تاریخ: 25 فروری 2018 - 12:38
پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ " آئی ایس پی آر" کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز میں طالبان اور داعش دہشت گردوں کوشکست دینے کی صلاحیت نہیں ہے۔