اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں اپنی ثقافت کو دوسروں پر مسلط کرنا چاہتی ہیں، جبکہ ہمیں دفاعم قدس کی ثقافت کو فروغ دینا چاہیے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل باقری  نے وزارت تعلیم میں جوانوں کے ایک قومی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں اپنی ثقافت کو دوسروں پر مسلط کرنا چاہتی ہیں جبکہ ہمیں دفاعم قدس کی ثقافت کو فروغ دینا چاہیے ۔

جنرل باقری نے کہا کہ ہم ایسےدور سے گزررہے ہیں جہاں حالات بڑی سرعت کے ساتھ بدل رہے ہیں اور شجاعت، ایثار، قومی ثقافت اور وطن دوستی جیسی انسانی خصوصیات میں تبدیلی رونما ہورہی ہے لہذا ہمارے جوانوں کو مستقبل کے لئۓ خود کو آمادہ کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ وزارت تعلیم اور مسلح افواج کی قومی سلامتی کے سلسلے میں مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہمیں جوانوں کو  تعلیمی ، تربیتی اور ثقافتی لحاظ سے ایسے تیار کرنا چاہیے تاکہ وہ مستقبل میں ملک کی اہم ذمہ داریاں سنبھال سکیں۔

جنرل باقری نے کہا کہ دفاع مقدس کے دوران اسلامی سپاہ نے اہم کارنامے انجام دیئے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے کمانڈروں کو جنگي لحاظ بہت بڑا تجربہ ہے اور جب ہم کسی دوسرے ملک کے فوجی کمانڈروں سے بات کرتے ہیں تو ہمیں اچھی طرح معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے فوجی افسروں کو اسٹراٹیجک لحاظ سے اغیار پر برتری حاصل ہے۔ جنرل باقری نے کہا کہ دفاع مقدس کی ثقافت کو نئی نسل تک پہنچانا اساتید کی اہم  ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں ہمیں اچھے اساتید کی تربیت بھی کرنی چاہیے۔