اسرائیلی فوجیوں نے جمعہ کے دن غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 76 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے جمعہ کے دن غزہ اور مغربی کنارے میں  فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 76 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق 18 فلسطینی براہ گولیوں سے زخمی ہوئے ہیں جبکہ باقی آنسوگیس کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتاي جاتی ہے۔ ایک طرف اسرائيل کے فلسطینیوں پر مظالم میں اضافہ وہگیا ہے اور دوسری طرف سعودی عرب اسرائيل کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کررہا ہے ذرائع کے مطابق  سعودی عرب کے حکام نے ملک میں مغربی ثقافت کو فروغ د ینے کے سلسلے میں اربوں ڈالر خرچ کرنے کے منصوبے کا اعلان بھی کیا ہے۔