امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نورت نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے معاملات میں کوتاہیاں برتنے پر تشویش ہے اس لیے امریکہ پاکستان کو عالمی دہشت گردوں سے متعلق مالیاتی " واچ لسٹ " میں شامل کرنا چاہتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت  خارجہ کی ترجمان ہیدر نورت نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے معاملات میں کوتاہیاں برتنے پر تشویش ہے اس لیے امریکہ پاکستان کو عالمی دہشت گردوں سے متعلق مالیاتی  " واچ لسٹ " میں شامل کرنا چاہتا ہے۔

امریکی وزارت  خارجہ کی ترجمان  نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ پاکستان کو عالمی دہشت گردوں سے متعلق مالیاتی واچ لسٹ میں شامل کرنے کی تحریک پیش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا امریکہ کو کافی عرصے سے اس بات پر تشویش ہے کہ پاکستان منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے حوالے سے کوتاہیاں برت رہا ہے لہٰذا امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان کو نگرانی کی فہرست میں شامل کیا جائے۔ ہیدر نورت نے کہا کہ یہ معاملہ صیغہ راز میں رکھا گیا ہے لہٰذااس بارے میں فی الحال اور کچھ نہیں بتایا جاسکتا۔