مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ہندوستان کے تین روزہ دورے پر ہندوستان کے شہر حیدرآباد پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ہے۔ صدر حسن روحانی کل حیدر آباد کی ایک مسجد میں عظیم الشان اجتماع سے حطاب بھی کریں گے۔ صدر حسن روحانی سنیچر کے دن دہلی پہنچیں گے جہاں ہندوستان کے صدر اور وزير اعظم ان کا استقبال کریں گے۔ ایرانی صدرحسن روحانی ہندوستان کے دورے کے دوران ہندوستان کے وزير اعظم نریندر مودی اور دیگر اعلی حکام سے دو طرفہ تعلقات سمیت ،علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی بندرگاہ چاہ بہار ،افغانستان کی صورتحال سمیت ایرانی آئل فیلڈ میں ہندوستان کی سرمایہ کاری اور ہندوستان کی ایران سےتیل کی خریداری کے معاملے پر بھی بات کی جائے گی۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ، تیل کے وزير بیژن زنگنہ ، اقتصادی امور کے معاون محمد نہاوندیان ، روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر عباس آخوندی ، وزیر صنعت و معدن اور تجارت محمد شریعتمداری اور صدارتی دفتر کے انچارج محمود واعظی اس سفر میں صدر حسن روحانی کی ہمراہی کررہے ہیں۔ صدر حسن روحانی ہندوستان میں مقیم ایرانیوں سے بھی خطاب کریں ۔
اجراء کی تاریخ: 15 فروری 2018 - 19:35
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ہندوستان کے تین روزہ دورے پر ہندوستان کے شہر حیدرآباد پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ہے۔