جرمنی کے صدر اشٹائن مائر نے انقلاب اسلامی کی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے صدر اشٹائن مائر نے انقلاب اسلامی کی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ جرمنی کے صدر نے اپنے پیغام میں ایرانی قوم کی سربلندی ،عزت، عظمت ، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کرتے ہوئے ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔