مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن شام کے بحران پر بات چیت کے لئے آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق ٹلرسن گیارہ تا سولہ فروری اردن، ترکی، لبنان، مصر اور کویت کا دورہ کریں گے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ ٹلرسن کا دورہ ترکی مشکل ہوگا۔ جہاں وہ ترکی سے عفرین میں کارروائی روکنے کو کہیں گے۔
اجراء کی تاریخ: 10 فروری 2018 - 12:44
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن شام کے بحران پر بات چیت کے لئے آئندہ ہفتے ترکی کا دورہ کریں گے۔