پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے اردن کےبادشاہ شاہ عبداللہ دوم نے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے اردن کےبادشاہ  شاہ عبداللہ دوم نے ملاقات اور گفتگو کی۔ اردن کے بادشاہ پاکستان کے دو روزہ دورے پرہیں۔ شاہ عبداللہ نے پاکستانی وزير اعظم سے دو طرفہ تعلقات اور علاقائي امور پر تبادلہ خیال کیا۔