اجراء کی تاریخ: 5 فروری 2018 - 15:27

سعودی عرب نے مالی بحران سے نکلنے کے لئے حجاج بیت اللہ الحرام پر 5 فیصد ٹیکس عائد کردیا ہے جس کے نتیجے میں حج کا سفر مزید مہنگا ہوجائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیشن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے مالی بحران سے نکلنے کے لئے حجاج بیت اللہ الحرام پر 5 فیصد ٹیکس عائد کردیا ہے جس کے نتیجے میں حج کا سفر اس سال مزید مہنگا ہوجائےگا۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے وزارت حج کو حکم دیا ہے کہ وہ حجاج کے کوٹے کے ہمراہ حجاج بیت اللہ الحرام سے 5 فیصد ٹیکس بھی وصول کرے۔ ذرائع‏ کے مطابق سعودی عرب،  یمن اور دوسرے علاقوں میں اپنے مجرمانہ اور  جنگی جرائم پر مبنی اخراجات کوغیر ملکی حاجیوں کی جیب سے وصول کرنا چاہتا ہے۔