اجراء کی تاریخ: 3 فروری 2018 - 14:26

عشرہ فجر انقلاب اسلامی کی مناسبت سے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی شاہرودی نے مجمع کے اراکین کے ہمراہ حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عظیم انسان تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق عشرہ فجر انقلاب اسلامی کی مناسبت سے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی شاہرودی نے مجمع کے اراکین کے ہمراہ حضرت امام خمینی کے مزار پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عظیم انسان تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ۔ آیت اللہ شاہرودی نے کہا کہ حضرت امام خمینی(رہ)  کے انقلاب اسلامی کی تین اہم خصوصیات ہیں جن میں اس کا فقہی بنیادوں پر استوار ہونا ، عقلاء کے سیرہ پر استوار ہونا اور عوامی حمایت پر مبنی ہونا شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ باہمی اتحاد ایرانی قوم کی طاقت اور قدرت کا مظہر ہے۔