روس کے وزیر خارجہ نے روس کے شہر سوچی میں شام کے قومی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوچی میں شام میں قیام امن کے سلسلے میں مذاکرات کے شرائط فراہم ہیں اور اس سلسلے میں ایران اور ترکی کا تعاون قابل قدر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف  نے روس کے شہر سوچی میں شام کے قومی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوچی میں شام میں قیام امن کے سلسلے میں مذاکرات کے شرائط فراہم ہیں اور اس سلسلے میں ایران اور ترکی کا تعاون قابل قدر ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے ایران اور ترکی کے تعاون شام کے تمام سیاسی اور سماجی گروہوں کو اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی اور سوچی اجلاس میں شام کے 1600 افراد شریک ہیں جن کا تعلق شام کے سیاسی اور سماجی گروہوں سے ہے۔