مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی یمن میں ایک سیاسی جماعت کے رہنما حسن باعوم نے یمن کے جنوبی صوبوں کے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کی سرپرستی میں قائم غیر ملکی افواج کو یمنی قوم کا مزید خون بہانے کی اجازت نہ دیں اور ان کے خلاف مزاحمت کے لئے کھڑے ہوجائیں۔ حسن باعوم نے سعودی عرب کی افواج کو جارح اور غاصب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے جنوبی صوبوں کے عوام ، سعودی عرب کے خونخوار فوجی اتحاد کے خلاف مزاحمت کے لئے کھڑے ہوجائیں اور غیر ملکی افواج کو یمنی عوام کا مزید خون بہانے کی اجازت نہ دیں۔ حسن باعوم نے یمن کی سیاسی اور عسکری جماعتوں پر بھی زوردیا ہے کہ وہ متحد ہو کر سعودی عرب کی جارحانہ پالیسیوں کا مقابلہ کریں اور سعودیہ کو ذلت کے ساتھ یمن سے باہر نکال دیں۔
اجراء کی تاریخ: 28 جنوری 2018 - 16:57
جنوبی یمن میں ایک سیاسی جماعت کے رہنما نے یمن کے جنوبی صوبوں کے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کی سرپرستی میں قائم غیر ملکی افواج کو یمنی قوم کا مزید خون بہانے کی اجازت نہ دیں اور ان کے خلاف مزاحمت کے لئے کھڑے ہوجائیں۔