امریکی جنگي طیاروں نے شام کے صوبہ دیر الزور کے شہر ہجین میں بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 30 شامی شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی جنگي طیاروں نے شام کے صوبہ دیر الزور کے شہر ہجین میں بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 30 شامی شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے تازہ ترین بمباری میں شام کے 30 عام شہریوں کو ہلاک کردیا ہے امریکی طیاروں نے صوبہ دیر الزور کے مشرق میں واقع شہر ھجین پر بہیمانہ بمباری کی ۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق امریکہ سعودی عرب کے تعاو سے خطے کے اسلامی ممالک میں عدم استحکام اور دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔