شام کے شمالی شہر عفرین پر ترکی کے فوجی حملے جاری ہیں جبکہ سنی کردوں کے جوابی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہےکردوں نے ترکی کے ایک جنگی طیارے کو سرنگوں کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شمالی شہر عفرین پر ترکی اور اس کے اتحادیوں کے فوجی حملے جاری ہیں جبکہ سنی کردوں کے جوابی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہےکردوں نے ترکی کے ایک جنگی طیارے کو سرنگوں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عفرین کے اطراف میں حمامہ گاؤں میں ترک فوج اور کردوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے ۔ کردوں نے ترک فوج  کے حملےکو حمامہ اور فستل گاؤں میں ناکام بنادیا ہے اور ترک فوج کو کئی علاقوں میں پسپائی کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق عفرین پر ترک جنگی طیاروں کے حملے میں 2 امریکی فوجی مشیر بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پورے کھیل کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے امیرکہ نے شامی کردوں کی حمایت کرکے ترکی کو ان کے خلاف کارروائی پر اکسایا اور اب دونوں کا تماشا دیکھ رہا ہے۔