مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سے 2 طالب علم ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والے طالب علم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ امریکی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ریاست کینٹکی کے شہر بینٹن سٹی میں پیش آیا، جہاں مارشل کائونٹی ہائی اسکول میں پندرہ سال لڑکے نے فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو طالب علم ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔مقامی پولیس فائرنگ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں ۔
اجراء کی تاریخ: 24 جنوری 2018 - 11:35
امریکی اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سے 2 طالب علم ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے ہیں۔