مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے صوبہ حجہ میں ایک کارروائی کے دوران سعودی عرب کے اتحاد میں شامل سوڈان کے کئی درجن فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سوڈان کے اعلی فوجی کمانڈر بھی شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق صوجہ حجہ کے صحرائے میدی میں یمنی فورسز اور قبائل نے ایک جھڑپ کے دوران کئی درجن سوڈانی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے جن میں کئی افسر بھی شامل ہیں۔
یمنی فورسز کا کہنا ہے کہ یمنی فورسز نے اس کارروائی میں سوڈانی فوجیوں کی سات گاڑیوں کو تباہ کردیا۔اس کارروائي میں سوڈانی فوج کے اعلی کماںڈر عبداللہ محمد صالح بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔