ترک فوج نے شام کے کرد نشین علاقہ عفرین میں توپخانہ کے ذریعہ گولہ باری شروع کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک فوج نے شام کے کرد نشین علاقہ عفرین میں توپخانہ کے ذریعہ گولہ باری شروع کردی ہے۔ کرد ذرائع کے مطابق ترک فوج نے اپنی  سرحد کے اندر سے کرد نشین علاقوں پر گولہ باری کل رات سے شروع کررکھی ہے۔ ادھر ترک وزیر دفاع نے کہا ہے کہ عفرین پر گولہ باری بغیر کسی تاخیر کے جاری رہےگی۔ ترکی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سرحد پر امریکہ کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کو برداشت نہیں کرےگا۔