مہر خبررساں ایجنسی نے ترک صدر کی وبگاہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے انقرہ میں قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ یہ ملاقات انقرہ کے صدارتی محل میں ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی عرب اور اس کے تین اتحادی عرب ممالک کی طرف سے قطر کے خلاف اقتصادی اور سفارتی پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس بحران میں ترکی نے قطر کی حمایت کا فیصلہ کیا جس کے بعد سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ممالک نے قطر کے خلاف فوجی یلغار سے پرہیز میں ہی اپنی عافیت سمجھی۔ ورنہ یمن کی طرح قطر کے بارے میں بھی سعودی عرب کے ناپاک عزائم واضح اور روشن تھے۔
اجراء کی تاریخ: 15 جنوری 2018 - 20:04
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے انقرہ میں قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔