اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے سینیگال کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے سینیگال کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گيا۔ سینیگال کی پارلیمنٹ کے اسپیکر تہران میں اسلامی ممالک کے پارلیمانی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے تہران کے دورے پر ہیں۔