مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکرحمودہ یوسف صباغ سے ملاقات میں امریکہ اور اس کے حامیوں کے حمایت یافتہ عالمی دہشت گردوں کے خلاف شامی عوام اور حکومت کی استقامت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شامی عوام اور حکومت نے ملکر دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
اطلاعات کے مطابق اسلامی ممالک کے تیرہویں پارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لئے شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر تہران کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آج ایرانی اسپیکر علی لارجانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
لاریجانی نے اس ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف شامی حکومت اور عوام کی استقامت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت اور عوام نے مشکل مراحل سے گزر گئے ہیں اور اب دوسرے ممالک کی ںظریں بھی شام کے بارے میں تبدیل ہوگئی ہیں۔
اس ملاقات میں شام کے اسپیکر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی عوام اور حکومت کی حمایت پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران شام کا بہترین دوست اور برادر ملک ہے اور دونوں ممالک مشترکہ دشمنوں کے خلاف متحد ہیں۔