سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار ارب پتی شہزادہ ولید بن طلال کو فائیو اسٹار ہوٹل سے جیل منتقل کر دیا گیا ہےولید بن طلال اور ولیعہد محمد بن سلمان کے درمیان رشوت کا معاملہ طے نہیں ہوپایا جس کے بعد ولید بن طلال کو جیل بھیج دیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار ارب پتی شہزادہ ولید بن طلال کو فائیو اسٹار ہوٹل سے جیل منتقل کر دیا گیا ہےولید بن طلال اور ولیعہد محمد بن سلمان کے درمیان رشوت کا معاملہ طے نہیں ہوپایا جس کے بعد ولید بن طلال کو جیل بھیج دیا گيا ہے۔  سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار شہزادہ ولیدبن طلال کو کارلٹن ہوٹل سے الحایر جیل  منتقل کردیا گیا ہے۔ اطلاعات  کے مطابق سعودی حکومت نے شہزادہ ولیدبن طلال سے رہائی کے بدلے ایک کھرب روپے سے زائد رقم اور کمپنیوں کا کنٹرول حکومت کے حوالے کرنے کا کہا تھا تاہم شہزادہ ولید بن طلال کے انکار پر انہیں جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ گزشتہ سال سعودی حکام نے کرپشن الزامات میں گرفتار شہزادوں کو رہا بھی کیا تھا جن میں سابق فرمانروا شاہ عبداللہ کے 2 بیٹے بھی شامل تھے، شہزادوں کو سعودی حکومت کے ساتھ مالی معاہدے کے بعد رہا کیا گیا اور سعودی اٹارنی جنرل نے ان کی رہائی کی منظوری دی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے اپنے حریف سعودی شہزادوں  پر کرپشن کا الزام عائد کرکے انھیں جیل بھیج دیا ہے جن میں سعودی عرب کے کھرب پتی  شہزادہ الولید بن طلال بھی شامل ہیں۔