پاکستان کے شہر کراچی میں ابراہیم حیدری کے علاقے میں کار سے لاش ملی ہے جس کی شناخت ایم کیو ایم لندن کے رہنما ڈاکٹر حسن ظفر عارف کے نام سے ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں ابراہیم حیدری کے علاقے میں کار سے لاش ملی ہے جس کی شناخت ایم کیو ایم لندن کے رہنما ڈاکٹر حسن ظفر عارف کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریڑھی گوٹھ کے قریب واقع الیاس گوٹھ کے قریب گاڑی میں لاش پڑی ہوئی تھی جسے دیکھ کر اہل علاقہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر جناح ہسپتال منتقل کردیا ، جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ سے لاش کی شناخت ڈاکٹر حسن ظفر عارف کے نام سے ہوئی ہے، پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر حسن ظفر عارف گزشتہ روز سے لاپتہ تھے۔
جناح ہسپتال کی ترجمان ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ لاش پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں ہیں تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجوہات کا پتہ چل سکے گا۔