مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لارنو میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لارنو ہندوستانی فوجیوں نے ایک کارروائی کے دوران مزید دو علیحدگی پسندوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ دو دنوں میں ہندوستانی فورسز نے 5 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ روز بھی کشمیر کے ضلع بڈگام میں فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 9 جنوری 2018 - 13:32
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لارنو میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔