رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح قم کے عوام کےمختلف طبقات کے ہزاروں افراد سے خطاب میں ملک میں دشمن کی حالیہ ریشہ دوانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران کے اسلامی انقلاب نے ملک سے دشمن کی جڑیں اکھاڑ کر پھینک دیں اور دشمن گذشتہ 40 سال سے بار بار دفاعی حملے کررہا ہے لیکن اسے ہر محاذ پر شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح قم کے عوام کےمختلف طبقات کے ہزاروں افراد سے خطاب میں ملک میں دشمن کی حالیہ ریشہ دوانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران کے اسلامی انقلاب نے ملک سے دشمن کی جڑیں اکھاڑ کر پھینک دیں اور دشمن گذشتہ 40 سال سے بار بار دفاعی حملے کررہا ہے لیکن اسے ہر محاذ پر شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی عوام نے اسلامی انقلاب کے ذریعہ امریکی سامراجی طاقت کو ایران سے باہر نکال دیا اور اس کی جڑوں کو ملک سے اکھیڑ کرباہر پھینک دیا ، لہذا دشمن اپنی کھوئی ہوئی پوزیشن کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے گذشتہ 40 سال سے بار بار دفاعی حملے کررہا ہے اور اس بار بھی دشمن نے حالات سے بھر پور استفادہ کرنے کی کوشش کی اور دشمن کے ہر اول دستے نے بعض شہروں میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کی ۔ سرکاری اور عوامی اموال کو نقصان پہنچایا لیکن عوام نے ایک بار پھر میدان میں نکل کر دشمن کی تازہ ترین سازشوں کو بھی ناکام بنادیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی عوام کی امریکہ اور برطانیہ کی سازشوں کے خلاف استقامت سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی عوام آج بھی امریکہ اور برطانیہ کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایران کے حالیہ واقعات میں امریکی حکام کی آشکارا مداخلت سب کے سامنے نمایاں ہوگئی ۔ امریکہ کی انقلاب اسلامی اور ایران قوم کے ساتھ دشمنی بہت پرانی اور گہری ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی عوام کی ہوشیاری اور آگاہی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا: میں ایک بار نہیں بلکہ ہزاروں بار ایرانی قوم کا شکر گزار ہوں ایرانی قوم آگاہ ، با بصیرت ، دشمن شناس ، وقت شناس اور دشمن کی سازشوں کو بر وقت ناکام بنانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی عوام کو اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنے اور آواز بلند کرنے کا حق حاصل ہے عوامی مظاہرے حکومت کی بیداری کا سبب بنتے ہیں۔ لیکن دشمن نے عوامی مظاہروں کو اپنے حق میں بدلنے کی کوشش شروع کرکے تشدد پھیلانے، سرکاری اور عوامی املاک کو نقصان پہچانے کی سازش کا آغاز کردیا۔  یہاں ایرانی عوام کی بصیرت قابل تعریف ہے کہ انھوں نے اپنے آپ کو بلوائیوں اور غیر ملکی شرپسند غناصر سے بالکل الگ کرلیا اور نہ صرف خود کو بلوائيوں سے الگ کیا بلکہ دشمن کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے ایک بار پھر میدان میں حاضر ہوگئے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: بعض لوگ کہتے ہیں کہ ایرانی قوم اور حکومت امریکہ سے ڈرتی ہے جبکہ ایرانی قوم نے امریکہ کو 40 سال قبل ایران سے بالکل باہر نکال دیا اور نوے کی دہائی میں بھی امریکہ کو خطے سے باہر کر دیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ کو شرم آنی چاہیے کہ امریکہ ایرانی بلوائیوں کے بارے میں آواز بلند کرتا ہے جبکہ امریکہ خود امریکی شہریوں کی آواز دبانے کے لئے سیکڑوں امریکی شہریوں کا قتل عام کرچکا ہے اور امریکی پولیس نے گذشتہ ایک سال میں 800 امریکی شہریوں کو بہیمانہ طور پرقتل کیا ہے۔ وال اسٹریٹ واقعات میں امریکی حکومت نے بے رحمی اور سفاکی کے تمام ہتھکنڈے امریکی شہریوں پر آزمائے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: امریکہ دوسروں کے خلاف بات کرکے اپنے سنگين جرائم کو چھپانے کی تلاش و کوشش کرتارہتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی حکام پر زوردیا کہ وہ ایرانی عوام کی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں اپنی تمام ظرفیتوں سے استفادہ کریں۔ایرانی قوم ، اسلامی انقلاب کی بدولت ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایران کا مستقبل روشن اور تابناک ہے ایرانی عوام کو امریکہ کی حمایت کی ضرورت نہیں  کیونکہ اللہ تعالی ایرانی عوام کا بہترین حامی اور مددگار ہے اور ہمیں اللہ تعالی کی مدد اور نصرت پر مکمل یقین ہے۔