اجراء کی تاریخ: 4 جنوری 2018 - 13:04

روس کی وزارت دفاع نے شام میں دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں روسی جنگی جہازوں کی تباہی کی خـبر کو غلط اور بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے راکٹ حملے میں 2 روسی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

مہر خبرررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت دفاع نے شام میں دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں روسی جنگی جہازوں کی تباہی کی خـبر کو غلط اور بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے راکٹ حملے میں 2 روسی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے رات میں شام میں روس کے فوجی اڈے حمیمیم پر رات کے وقت راکٹ سے حملہ کیا اس حملے میں روس کے 2 فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ روس کے کسی جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔