اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے ملک میں حالیہ پر تشدد واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے شوم مثلث میں ایرانی عوام کے پختہ عزم و ارادے کو توڑنے کی قدرت اور ہمت نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے ملک میں حالیہ پر تشدد واقعات  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے شوم مثلث میں ایرانی عوام کے پختہ عزم و ارادے کو توڑنے کی قدرت اور ہمت نہیں ہے۔

امیر عبداللہیان نے امریکی صدر ٹرمپ اور اس کے اتحادی اسرائیلیوں اور سعودیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی وہی مقتدر اور طاقتور ملک ہے جس نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر تمہارے پروردہ داعش دہشت گردوں کو عراق اور شام میں شکست سے دوچار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران جمہوریت، اور امن و سلامتی کا گہوارہ ہے یہاں تشدد، دہشت گردی اور منافقین کی کوئی جگہ نہیں ۔