اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر تاکستان میں ایرانی عوام نے بلوائیوں کا راستہ روک دیا اور انھیں پکڑ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کردیا۔ بلوائیوں کے خلاف ایرانی عوام کا پیمانہ صبر لبریز ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر تاکستان میں ایرانی عوام نے بلوائیوں کا راستہ روک دیا اور انھیں پکڑ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کردیا۔ بلوائیوں کے خلاف ایرانی عوام کا پیمانہ صبر لبریز ہوگیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وہ امریکی اور اسرائیلی ایجنٹوں کو ایران کی مقدس سڑکوں پر اترنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

تاکستان کےعوام نے مسجدوں ، امامبارگاہوں ، دیگر مقدسات کی بے حرمتی، عوامی اموال اور حکومتی اموال کو نقصان پہنچانے پر بلوائیوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران کے بعض شہروں میں بلوائیوں اور تخریبکاروں نے مہنگائی کو بہانہ بنا کر تخریبکاری اور تشدد کا راستہ اختیار کرلیا ہے۔ جبکہ امریکہ، اسرائيل اور بعض عرب حکومتیں بھی انھیں تشدد پر اکسا رہی ہیں۔