مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح شخص کی فائرنگ سے2 افراد ہلاک ہوگئےجبکہ فائرنگ کرنے والے نے شخص نے خود کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق ہیوسٹن میں ایک آٹو شاپ کے سابق ملازم نے دکان پر فائرنگ کرکے دو ملازمین کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ واقعے کے وقت دکان میں کافی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ پولیس فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت اور واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 30 دسمبر 2017 - 10:54
امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح شخص کی فائرنگ سے2 افراد ہلاک ہوگئےجبکہ فائرنگ کرنے والے نے شخص نے خود کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔