مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظيم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت عنقریب فلسطین اور بیت المقدس کے بارے میں خطرناک منصوبوں کا اعلان کرنے والی ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ با وثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ بیت المقدس اور مقبوضہ فلسطین کے بارے میں خطرناک منصوبوں کا اعلان کرنے والا ہے جس میں اسرائیل کو یہودی حکومت کے عنوان سے باقاعدہ تسلیم کرنا، غیر قانونی یہودی بستیوں کو باقاعدہ اسرائیل کا حصہ قراردینا اور آوارہ وطن فلسطینیوں کی وطن واپسی کے حق کو منسوخ کرنے کے خطرناک منصوبے شامل ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ امت مسلمہ امریکہ کو ایسا کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دے گی اور مسلمان بیت المقدس کو کسی صورت میں نظر انداز نہیں کریں گے۔