اجراء کی تاریخ: 20 دسمبر 2017 - 17:21

فلسطین کے صدر محمود عباس نے ریاض میں سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے ریاض میں  سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان سے ملاقات اور گفتگو کی۔ یہ ملاقات ملک سلمان کے محل میں ہوئی ۔ اس ملاقات میں سعودی عرب کے بادشاہ نے بظاہر کہا کہ وہ فلسطین کے ساتھ ہیں جبکہ سعودی عرب کے بادشاہ نے ترکی کے شہر استنبول میں بیت المقدس کے بارے میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظيم کے سربراہی اجلاس میں امریکہ اور اسرائیل کی ہمراہی کرتے ہوئے شرکت نہیں کی تھی ۔ سعودی عرب نے اس سے قبل فلسطینی صدر سے کہا تھا کہ وہ بیت المقدس اور فلسطینی مہاجرین کے مسئلہ کو فراموش کردیں۔