مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں سلامتی کونسل میں مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق مصر کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کو ویٹو کرنے پرامریکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ویٹو کے ذریعہ فلسطینی عوام کے حقوق کو پامال اور عالمی برادری کے اجماع کی توہین کررہا ہے۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کا حامی اور طرفدار ہے اور اس سے مسئلہ فلسطین کے حل کے سلسلے میں توقع رکھنا بالکل غلط ہے۔امریکہ فلسطینی عوام پر ہونے والے اسرائيلی مظالم میں برابر کا شریک ہے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کے حامی اور اتحادی عرب حکمراں در حقیقت عرب اقوام کے نمائندے نہیں ہیں وہ عرب اقوام پر مسلط کردہ امریکی حکمراں ہیں۔ حزب اللہ نے کہا کہ عرب اقوام کو اپنی غیرت اور حمیت کا ثبوت دیتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل نواز عرب حکمرانوں کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے اور امریکہ کے ہاتھوں عرب اقوام کی غیرت کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
اجراء کی تاریخ: 19 دسمبر 2017 - 20:12
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں سلامتی کونسل میں مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق مصر کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کو ویٹو کرنے پرامریکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ویٹو کے ذریعہ فلسطینی عوام کے حقوق کو پامال اور عالمی برادری کے اجماع کی توہین کررہا ہے۔