رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے یورپی یونین کو امریکی معاون تنظیم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس یورپ میں امریکی صدر ٹرمپ کا اصلی کھلاڑی ہے ۔ یمن کا دس ممالک نے ملکر محاصرہ کررکھا ہے جو ممالک یمن کے نہتے اور مظلوم عوام تک طبی اور غذائی امداد نہیں پہنچنے دیتے کیاوہ ایران کے میزائل یمنی عوام تک پہنچنے دیں گے؟۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے یورپی یونین کو امریکی معاون تنظیم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس یورپ میں امریکی صدر ٹرمپ کا اصلی کھلاڑی ہے بعض یورپی ممالک ،امریکی صدر ٹرمپ جیسی تکراری اور اضافی باتیں کرتے رہتے ہیں۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ خاتون کو جاہل اور بے ادب قراردیتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں امریکی خاتون کا تخصص بین الاقوامی امور میں ہے یا اس نےمیزائل سسٹم میں تخصص حاصل کررکھا ہے۔

ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ اس خاتون کے پاس بات کرنے کا سلیقہ ہی نہیں ، جھوٹی اور بے بنیاد باتیں دنیا میں پیش کرتی ہے جبکہ دنیا کے ماہرین اس کی باتوں پر صرف مسکراتے ہیں ۔

ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ ایران نے کوئی میزائل یمنیوں کو نہیں دیا ۔ یمن کو ایرانی میزائل کی فراہمی محض ایک  جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈہ ہے کیونکہ جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والوں کو  خود معلوم ہے کہ یمن کا دس ممالک نے ملکر محاصرہ کررکھا ہے جو ممالک یمن کے نہتے اور مظلوم عوام تک طبی اور غذائی امداد نہیں پہنچنے دیتے کیا ایران کے میزائل یمنی عوام تک پہنچنے دیں گے؟۔

ڈاکٹر ولایتی نے فرانس میں ضدانقلاب اور دہشت گرد گروہ کے اجتماع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فرانس انقلاب اسلامی کی کامیابی سے لیکر اب تک عدم صداقت کے راستے پر گامزن ہے فرانس یورپ میں امریکی صدر ٹرمپ کا اصلی کھلاڑی ہے۔

ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل میں ایران کے خلاف کوئی اقدام کرنے کی ہمت نہیں ہے کیونکہ خطے میں یہ دونوں ممالک امریکی  پٹھو ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سب سے بڑی کمزوری اور خطا یہ ہے کہ وہ اسرائیل کے سہارے ایران کے خلاف اقدام کرنا چاہتا ہے جبکہ ایران کی نظر میں اسرائيل اور سعودی عرب دونوں کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔