مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیت المقدس کے بارے میں فیصلے کے خلاف الجزائر میں ہزاروں افرادنے احتجاج کیا جبکہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں بھی مظاہرہ ہوا۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہزاروں افراد نے امریکی فیصلے کے خلاف پرامن مارچ کیا اور ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے۔ اس سے قبل برلن میں بھی مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت تبدیل کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا گیاتھا ۔ ادھرفلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید چاروں فلسطینیو ں کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔ اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ کر کے 4 فلسطینیوں کو شہید اور ڈیڑھ سو کو زخمی کر دیا تھا ۔اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 9 روز کے دوران 11فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 17 دسمبر 2017 - 13:29
امریکی صدر ٹرمپ کے بیت المقدس کے بارے میں فیصلے کے خلاف الجزائر میں ہزاروں افرادنے احتجاج کیا جبکہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں بھی مظاہرہ ہوا۔