مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس نے اپنے اعلامیہ میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردینے کے امریکی صدر کے فیصلے کی مذمت کی ہے جبکہ عالمی برادری سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت قراردے۔بیان میں کہا گيا ہے کہ اسلامی ممالک بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت سمجھتے ہیں۔ امریکی صدر کے غیر قانونی فیصلے کے تمام ذمہ د اریاں امریکہ پر عائد ہوں گی۔ او آئی سی نے سکیورٹی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کے صدر ٹرمپ کے غیر قانونی فیصلے کے خلاف فوری طور پر اقدام عمل میں لائے ورنہ اس فائل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ تمام حکومتوں سےمطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 1980 میں سکیورٹی کونسل میں منظور ہونے والی قرارداد نمبر 478 کو عملی جامہ پہنائیں۔
اجراء کی تاریخ: 13 دسمبر 2017 - 19:10
ترکی کے شہر استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس نے اپنے اعلامیہ میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردینے کے امریکی صدر کے فیصلے کی مذمت کی ہے جبکہ عالمی برادری سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت قراردے۔