ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز اور علیحدگی پسندوں میں جھڑپ کے دوران ایک خاتون سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز اور علیحدگی پسندوں میں جھڑپ کے دوران ایک خاتون سمیت 6 افراد ہلاک  ہوگئے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فورسز اور علیحدگی پسندوں کے درمیان ضلع بارہ مولا اور ہند واڑہ میں جھڑپیں ہوئیں جن کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ضلع کپواڑہ کے علاقے ہند واڑہ میں ہندوستانی فورسز کی تازہ کارروائی کے دوران تین علیحدگی پسند اورایک خاتون ہلاک ہوگئی، ضلع بارہ مولا میں بھی بھارتی فوج نے دو علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا مقامی انتظامیہ نے سوپور اور ہندواڑہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔