مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے سرور کائنات ، رحمۃ للعالمین ، خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے موقع پر اسلامی ممالک کے سربراہان اورامت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے سربراہان اور امت مسلمہ کو نبی کریم ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کے اسوہ حسنہ پرزیادہ سے زیادہ عمل کرکے اسے دنیا میں فروغ دیناچاہیے۔
صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں پیغمبر اسلام (ص) کی گرانقدر سیرت ، قرآن کریم کی تعلیمات اور دین مبین اسلام پر عمل کی روشنی میں اسلامی معاشرے اور اسلامی ممالک میں اتحاد اور یکجہتی کی فضا قائم کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان رہنماؤں کو دنیا بھر میں پیغمبر اسلامی کی رحمانی ، انسانی اور اخلاقی سیرت کو پیش کرنا چاہیے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ مسلمان رہنماؤں کی اہم ذمہ داری ہے کہ وہ سلفی وہابی اور تکفیری فکر کا مقابلہ کریں کیونکہ وہابی تکفیری فکر اسلام اور آنحضور (ص) کی تعلیمات کے بالکل خلاف ہے۔