امریکہ اور جنوبی کوریا کی سب سے بڑی فضائی مشقوں کا آغازہوگیا ہے مشقوں میں 230 سے زائد طیارے حصہ لے رہے ہیں۔ ان فوجی مشقوں کو اشتعال انگیز قراردیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بلومبرگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی سب سے بڑی فضائی مشقوں کا آغازہوگیا ہے مشقوں میں 230 سے زائد طیارے حصہ لے رہے ہیں۔ ان فوجی مشقوں کو اشتعال انگیز قراردیا جارہا ہے۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے مطابق جنوبی کوریا اور امریکہ کی سب سے بڑی مشترکہ فضائی مشقوں کا آج سے آغاز ہو رہا ہے جس میں 6 ایف 22 ریپٹر اسٹیلتھ فائٹرز سمیت 230 سے زائد طیارے حصہ لیں گے۔ذرائع کے مطابق ان مشقوں کا مقصد دونوں ملکوں کی جنگی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔یہ مشقیں 8 دسمبر تک جاری رہیں گی۔