اجراء کی تاریخ: 3 دسمبر 2017 - 10:24

پاکستان کے سکیورٹی دستوں نے فیصل آباد میں کارروائی کے دوران 3 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 2 وہابی دہشت گرد فرار ہونے میں کمایاب ہوگئے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سکیورٹی دستوں نے فیصل آباد میں کارروائی کے دوران 3 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 2 وہابی دہشت گرد فرار ہونے میں کمایاب ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی نے ساندل بار بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے 3 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ 2 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے ساندل بار بائی پاس کے قریب 5 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔ سی ٹی ڈی کے اہلکاروں اور وہابی دہشت گردوں کے درمیان ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے اور علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، رائفل، ڈیٹونیٹر اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے وہابی دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔