مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے معروف و مشہور شاعر اہلبیت ( علیھم السلام ) حبیب اللہ چایچیان المعروف حسان کا انتقال ہوگیا۔ "آمدم اے شاہ پناہم بدہ ".
حسان اس دور کے تاثیر گزار شاعر تھے رہبر معظم انقلاب اسلامی اور علامہ امینی نے ان کی بارہا تجلیل اور تحسین کی۔ ان کے دو اشعار زبان زد خاص و عام ہیں" امشت شہادت نامہ عشاق امضا می شود" آج رات عشاق کے شہادت نامہ پر دستخط ہوں گے) اور " آمدم اے شاہ پناہم بدہ " ( اے میرے بادشاہ و مولا و آقا میں آگیا ہوں مجھے پناہ دیجئے) ، اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت واسعہ نازل فرمائے اور مرحوم کو اہلبیت (ع) کےجوار میں جگہ عطا فرمائے۔