یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے سعودی عرب کو اس دور کے طاغوت امریکہ اور اسرائیل کا معاون اور مددگار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کو سعودی عرب کی سازشوں اور ریشہ دوانیوں سے باخبـر رہنا چاہیے کیونکہ وہ اس دور کے طاغوت امریکہ اور اسرائیل کا سب بڑا معاون اور مددگار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے پیغمبر اسلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے گفتگو میں سعودی عرب کو اس دور کے طاغوت امریکہ اور اسرائیل کا معاون اور مددگار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کو سعودی عرب کی سازشوں اور ریشہ دوانیوں سے باخبـر رہنا چاہیے کیونکہ وہ اس دور کے طاغوت امریکہ اور اسرائیل کا سب بڑا معاون اور مددگار ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل اس دور کے طاغوت ہیں لہذآ ان کا بھر پور طریقہ سے مقابلہ کرنا چاہیے کیونکہ وہ لوگوں کو اللہ تعالی کے پیغام سے دور کرنے کا باعث ہیں۔

عبدالملک الحوثی نے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ اس وقت  اوج پر ہے اس جنگ میں سعودی عرب کو امریکہ اور اسرائیل کی بھر پور حمایت حاصل ہے لیکن اس کے باوجود اس جنگ میں  سعودی عرب کی شکست اور یمن کے نہتے عوام کی فتح یقینی ہے۔