اسرائیل کے جوہری امور کے وزير نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعاون جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے جوہری امور کے وزير یوال اشتاینیٹر نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعاون جاری ہے۔ اسرائیلی وزیر کا کہنا ہے کہ ریاض اور تل ابیب کے درمیان ایران کے خلاف تعاون جاری ہے ۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب کے حامی عرب ممالک کے ساتھ خفیہ تعلقات قائم ہیں اور اسرائیل کو عرب ممالک کے ساتھ خفیہ تعلقات پر فخر حاصل ہے۔ اس نے کہا کہ اسرائيل کو عرب ممالک کے ساتھ قریب تر کرنے میں سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا ہے جس پر اسرائیل سعودی عرب کا مشکور ہے۔