اجراء کی تاریخ: 18 نومبر 2017 - 16:17

مشہد کے گورنر نے کہا ہے کہ صدر حسن روحانی کا حضرت امام رضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مشہد کا دورہ منسوخ ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مشہد کے گورنرعلی رضا رشیدیان  نے کہا ہے کہ صدر حسن روحانی کا حضرت امام رضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مشہد کا دورہ منسوخ ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال حضرت امام رضا علیہ السلام کی شہادت کیم ناسبت سے صدر حسن روحانی نے مشہد کا دورہ کرنا تھا لیکن کرمانشاہ میں زلزلہ اور غیر ملکی دورے کی بنا پر یہ سفر منسوخ کردیا گیا ہے۔