مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی پارٹی "مسلم لیگ نون " کے اکثر ارکان نواز شریف کے ساتھ نہیں اور کئی ان سے الگ ہورہے ہیں۔ عمران خان نے خان پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ نوازشریف اور ان کا خاندان کرپشن کے مقدمات سے بچنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے وہ جتنے ہتھکنڈے اپنائیں گےعوام کا ان کی کرپشن پر اتنا ہی یقین بڑھے گا۔ عمران خان نے جلد از جلد انتخابات کرانے پر بھی تاکید کی۔
اجراء کی تاریخ: 15 نومبر 2017 - 20:17
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی پارٹی "مسلم لیگ نون " کے اکثر ارکان نواز شریف کے ساتھ نہیں اور کئی ارکان پارٹی سے الگ ہورہے ہیں۔