مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان ایک اعلی وفد کے ہمراہ قطر پہنچ گئے ہیں۔ دوحہ کے بین الاقوامی ایئرپورٹ حمد پر قطر کے وزير دفاع خالد بن محمد العظیہ نے صدر اردوغان کا استقبال کیا۔ صدر اردوغان قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ عرب ممالک کے بحران میں ترکی اور ایران کی طرف سے قطر کی اعلانیہ حمایت کے بعد سعودی عرب کا قطر کے خلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا ، ترکی اور ایران نے سعودی عرب کی طرف سے قطر کے فضائی ، دریائی اور زمینی محاصرے کو بھی غیر انسانی اور غیر اخلاقی قراردیتے ہوئے معاملات کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر زوردیا۔
اجراء کی تاریخ: 14 نومبر 2017 - 21:39
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان قطر پہنچ گئے۔