مہر خبررساں ایجنسی نے سبا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان نے وائٹ ہاؤس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی قوم کے سعودی عرب پر دفاعی اور جوابی میزائل حملوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔ انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ امیرکہ نے ریاض پر ایک میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے ثابت کردیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں کو امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے اور سعودی عرب امریکی ہتھیاروں کے ذریعہ یمنی عوام کے قتل عام میں ملوث ہے۔ محمد عبدالسلام نے کہا کہ سعودی عرب کی جارحیت تک سعودی عرب پر بھی حملوں کا سلسلہ جاری رہےگآ۔
اجراء کی تاریخ: 9 نومبر 2017 - 16:29
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان نے وائٹ ہاؤس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی قوم کے سعودی عرب پر دفاعی اور جوابی میزائل حملوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔