مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کا مخالف شہزادوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے سعودی حکومت نے کھرب پتی شہزادہ ولید بن طلال کی بیٹی " ریم " کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریم کو سعودی عرب کے فوجیوں نے گرفتار کرلیا ہے۔ سعودی عرب نے ٹرمپ کے داماد کے ریاض کے دورے کے بعد کرپشن کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک کمیدی تشکیل دی جس کی سربراہی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کررہے ہیں اس کمیٹی نے اب تک 11 شہزادوں ، درجنوں موجودہ اور سابق وزراء سمیت 400 سے زآئد حکام کو گرفتار کرلیا ہے ، سعودی حکومت نے سابق ولیعہد محمد بن نائف کے بینک اکاؤنٹ بھی منجمد کردیئے ہیں جبکہ سابق وزیر دفاع اور ولیعہد شہزآدہ سلطان کے خاندان کو گرفتار کرلیا گیا۔
اجراء کی تاریخ: 9 نومبر 2017 - 16:19
سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کا مخالف شہزادوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے سعودی حکومت نے کھرب پتی شہزادہ ولید بن طلال کی بیٹی " ریم " کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔